عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان،اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔ بیرسٹڑ گوہر نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے ساتھ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کمیشن سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مذاکرات ختم کرنے کا بانی پی ٹی آئی نے
پڑھیں:
نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے یہ مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹر گوہر
پشاور:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے یہ مسئلے کا حل نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ نااہلیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں، ہم 180 سیٹیں جیت چکے تھے، 90 سیٹوں کے ساتھ اسمبلی میں گئے اب 77 سیٹیں رہ گئی ہے، نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے، سب سے درخواست کروں گا کہ اب ہوش کے ناخن لیں، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے پارٹی الیکشن کیا، الیکشن کمیشن نے باقی پارٹیوں کو تسلیم کیا ہماری پارٹی کو تسلیم نہیں کیا، ہماری ٹیم میں کوئی کمزروی نہیں ہے، ہمارے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہے، پی ٹی آئی نے تین کروڑ ووٹ لیے، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہم 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بھی آواز اٹھائیں گے، ہم سے ڈائیلاگ ہونا چاہیے ہم نے کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے قبائلی اضلاع کے لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردی ختم ہو اور امن قائم ہوجائے، بیرونی اور اندرونی بدامنی کو روکنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔