Express News:
2025-08-05@12:31:35 GMT

ریلوے میٹریل چوری کی بڑی واردات ناکام بنا دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

ریلویز پولیس نے ریلوے میٹریل چوری کرنے کی بڑی واردات ناکام بنا دی۔

ریلویز پولیس کے مطابق لاہور میں  ریلویز پولیس مغلپورہ نے ریلوے مٹیریل چوری کی بڑی واردات ناکام بنادی۔ ملزمان ریلوے الیکٹرک ڈپو ورکشاپس سے جنریٹر کے پرزے اور قیمتی کاپر وائر چوری کرکے لےجاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ اے ایس آئی رفیق ڈوگر نے ساتھی ملازمان کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان عبد الوہاب، شاہد اختر اور سجاد حسین مغلپورہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان ریلوے الیکٹرک ڈپو کی دیوار پھلانگتے ہوئے گرفتار کئے۔ ملزمان تقریباً 60 کلو ریلوے مٹیریل پلاسٹک بیگز میں لے جارہے تھے جس میں لاکھوں روپے مالیت کی 8 کلو وزنی کاپر وائر اور 50 کلو وزنی دیگر قیمتی الیکٹرک پرزہ جات شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ ورکشاپس میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 400 گرام چرس، 240 گرام ہیروئن، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

 گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایبٹ آباد: میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار
  • کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا پردہ فاش 
  • پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئیگی، طلال چوہدری
  • بہاولپور: شک کی بنیاد پر خاوند، سسر اور دیور نے خاتون کو  قتل کردیا
  • ہائی سیکیورٹی زون میں بھارتی رکن اسمبلی سے سونے کا ہار چھیننے کی سنسنی خیز واردات
  • شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات
  • غیرت کے نام پر ایک اور شادی شدہ خاتون قتل
  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • سیالکوٹ: موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مرکزی ملزم گرفتار