سانولی رنگت کی وجہ سے اداکارہ سنیتا مارشل کو انڈسٹری میں کونسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں گہری رنگت کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری میں مسائل پیش آئے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈلنگ میں انہیں اپنی سانولی رنگت کا ہمیشہ فائدہ ہی ہوا ہے تاہم ٹی وی ڈراموں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سنیتا نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈراموں میں اگر میرے ساتھ کوئی گوری رنگت کی اداکارہ ہو تو کمرہ مین کو اسے سیٹ کرنے کیلئے لائٹنگ سیٹ کرنی پڑتی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکارہ نے کہا کہ یہ مسئلہ کچھ کیمرہ مین کو ہوتا تھا، سب کے ساتھ یہ مسائل نہیں ہوتے، متوازن رکھنے میں مسئلہ ہوتا تھا لیکن ماڈلنگ میں مجھے ہمیشہ فائدہ ہی ہوا ہے۔ سنیتا نے بتایا کہ انہوں نے ماڈلنگ کیرئیر میں اکثر ایسے شوٹس بھی کیے ہیں جہاں ان کے رنگ کو مزید گہرا کیا گیا جو ان کی اصل رنگت سے کئی زیادہ تھا۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ کچھ لوگوں کو سانولی رنگت پسند ہوتی ہے، اس کے علاوہ کچھ کپڑوں کے رنگ بھی اس پر زیادہ اٹھتے ہیں جیسے پیلا رنگ اور نیلا وغیرہ۔
یاد رہے کہ سنیتا مارشل حال ہی میں مقبول ڈرامے بے بی باجی کی بہوہیں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی تھیں جس میں انہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سنیتا مارشل
پڑھیں:
کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں، جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔
کترینہ کیف کی نجی تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیا۔ متعدد صارفین نے میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔