صدر ٹرمپ کا تارکین وطن پروگرام روکنے کا حکم، پاکستان میں افغان پناہ گزین پریشان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ٹرمپ انتظامیہ نے پناہ گزین ویزا درخواستوں پر کام روک دیا، پاکستان میں افغان پناہ گزین مایوسی کا شکار ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسلام آباد میں افغان اکیڈمی کے سیکڑوں طلبا نے ویزا درخواستیں دے رکھی ہیں۔ افغان طلبا قانونی طور پر پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے یا کام کرنے کے اہل نہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 سے 15 ہزار افغان امریکا کا پناہ گزین ویزا حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔
امریکا میں رہائش کی اجازت پانے والے 1660 افغان ٹکٹ منسوخ کروا رہے ہیں۔ ٹکٹ منسوخ کروانے والوں میں امریکی فوجی اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکی حکمنامے سے متعلق سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ امریکی سفارتخانے نے بھی ویزوں کے منتظر افغانوں سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔
اسلام آباد میں افغان اکیڈمی کے استاد حسیب اللہ سعادت نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان چھوڑتے وقت ہمیں امریکی سٹیزن شپ کی ای میل بھیجی گئی تھی، ای میل میں ہمیں قانونی یا غیرقانونی طور پر فوری افغانستان چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔
استاد حسیب اللہ نے مزید کہا کہ ہمیں کسی تیسرے ملک جانے اور جلد امریکا بُلانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
انھوں نے کہا امریکا جانے کی امید میں پاکستان میں 3 سال ہوگئے ہیں۔ اب تارکین وطن کا داخلہ روک دیا گیا جو امریکا کا دھوکہ دینا لگ رہا ہے، امریکی انتظامیہ کی ہم نے مدد کی تھی اب وہ ہماری مدد کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان میں پناہ گزین میں افغان
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر خودکش حملے کی دھمکی، افغان شہری پر امریکا میں فرد جرم عائد کردی گئی
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک افغان شہری پر خودکش حملے اور بم بنانے کی دھمکی دینے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئی۔
30 سالہ محمد داؤد الکزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز میں مبینہ طور پر امریکیوں کو قتل کرنے اور طالبان سے وفاداری کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق ملزم بائیڈن انتظامیہ کے ’آپریشن ایلیز ویلکم‘ پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فورٹ ورتھ اس کا ممکنہ ہدف ہو سکتا تھا۔
عدالت نے ملزم کو ابتدائی پیشی تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے اور قصوروار ثابت ہونے پر اسے 5 سال تک قید ہو سکتی ہے۔