عالیہ حمزہ کا مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت دی جائے. اسلام آباد میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی معلوم یا نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے، مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
تصویر سوشل میڈیا۔کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارتی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ٹرام نظام کی فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔ ایسا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے جو طویل مدتی خود کفالت کو یقینی بنائے، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ٹرام منصوبے کو حتمی شکل اور آپریشنل بنانے کے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔