پبلک اکاﺅنٹس کی چیئرمین شپ ، پی ٹی آئی نے 5 نام حکومت کو بھجوا دئیے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف نے پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کو 5 نام بھیج دئیے،پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو بھجوائے گئی پینل میں جنید اکبرخان، عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم ، خواجہ شیراز محمود اور عمرایوب کو چیئرمین کے امیدواروں میں شامل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کیا ہے جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے 5 نام بھیجے گئے ہیں۔
قبل ازیں حکومت نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقا ص اکرم کے نام پراعتراضات کئے تھے۔قبل ازیں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التوا کا شکار ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو تیسرا خط لکھا تھا۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کون ہوگا اس کافیصلہ میں کرونگاکوئی حکومتی عہدیدار نہیں۔
میری طرف سے چیئرمین پی اے سی کیلئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا تھا چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی نامزدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے پبلک کاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ ہونے کا عندیہ دیا تھا۔چیئرمین پی اے سی کیلئے طارق فضل چوہدری کی جانب سے دو بار لکھے گئے خط کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پہلے جوابی خط میں شیخ وقاص اکرم کا نام دیا تھاجبکہ دوسرے خط میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ کی جانب سے 4 ناموں کا پینل مانگا گیا تھاجس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کا نام مقرر کیا تھااور کہا گیا تھا کہ ہمارا پہلا نام ، دوسرا نام، تیسرا نام اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے اپنے دئیے گئے نام پر فل سٹاپ لگاتے ہوئے اس عہدے کیلئے پارٹی رہنماءشیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فیصلہ میں کروں گا۔بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کون ہو گا اس کافیصلہ میں کروں گا، شہباز شریف یا دیگر حکومتی عہدیدار اس کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی شیخ وقاص اکرم کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی نے پی اے سی کی کی جانب سے نام بھی تھا کہ
پڑھیں:
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا ءمیں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کی کمی
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید :