پولیس کی بھتہ خوری اور ہراسانی ختم نہ ہوئی تو واپس جانے پر مجبور ہونگے، چینی سرمایہ کارعدالت پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزاروں نے کہا کہ پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری سے ان کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ لاہور یا اپنے وطن چین واپس جانے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ایئرپورٹ سے رہائش تک رشوت طلب کی جاتی ہے اور بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے۔
درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ رہائش گاہ پر سیکورٹی کے نام پر نقل و حرکت محدود کر دی جاتی ہے اور کاروباری میٹنگز منعقد کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکار گاہے بگاہے حملے کرتے ہیں، گاڑیوں کے شیشے توڑتے ہیں اور رشوت کے عوض نقل و حرکت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں کو بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔ سکھن تھانے کی حدود میں چینی شہریوں کی7 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ ایکسپو سینٹر میں بدتمیزی کے واقعات کے باعث 3 چینی خواتین سرمایہ کار چین واپس چلی گئیں۔سرمایہ کاروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے حقوق کا بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ کیا جائے۔
عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ہوم سیکرٹری، سی پیک سیکورٹی کے سربراہ اور چینی سفارتخانے کو فریق بناتے ہوئے نوٹسز جاری کیے ہیں۔فریقین کو آئندہ 4 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فائل فوٹوادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔