آغا علی پر ایف آئی آر سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، وزیر سلیم
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رکن گلگت بلتستان اسمبل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کرنے پر آغا علی رضوی کے اوپر مقدمہ درج کر کے مصنوعی جمہوریت میں لپٹی فسطائی حکومت کی لیڈنگ پارٹنر پیپلز پارٹی سندھ گورنمنٹ کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی وزیر محمد سلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کرنے پر آغا علی رضوی کے اوپر مقدمہ درج کر کے مصنوعی جمہوریت میں لپٹی فسطائی حکومت کی لیڈنگ پارٹنر پیپلز پارٹی سندھ گورنمنٹ کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے جمہوری نظام کو کمزور رکھنے میں زرداروں نے بھرپور تعاون اور حمایت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج اس دوراہے پر کھڑا ہے جس میں ضمیر والوں کے لئے زندگی گزارنا عار محسوس کرنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایک ایسی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے سبب آج ظلم و جبر، لاقانونیت اوج ثریا تک جا پہنچی ہے۔ آغا علی رضوی نے ہمیشہ سے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائی ہے، سو یہ ایف آئی آر بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، دنیا کی کوئی طاقت حق اور سچائی کو طاقت کے بل بوتے پر نہ دبا سکتی اور نہ دبا سکے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آغا علی
پڑھیں:
میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی، کہا کہ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کیں اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔