کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکز اہلسنت مدرسہ جامع السلیم کے زیر اہتمام محفل نعت بسلسلہ حضرت امام جعفر صادقؓ و سیدنا امیر معاویہؓ کا اہتمام کیا گیا۔محفل نعت میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے خصوصی شرکت کی۔ محمدطیب قادری، محمد سلمان قادری‘ جواد قادری،عمران قادری اراکین کراچی رابطہ کمیٹی اورعوام اہلسنت بھی محفل میں بڑی تعداد میں شرکت ہوئے۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام جعفر صادقؓ اور سیدنا امیر معاویہؓ نے اسلام کے لیے وہ قربانیاں دی ہیں جس کا ہم آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔صحابہ کرامؓ اہلبیتؓ اور بزرگان دین کی محنت رنگ لائی ہے جس کی وجہ سے دین اسلام کا نام ہر زبان پر ہے۔آخرت کو سنوارنے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔لوگ دنیا داری کو نبھانے کے چکر میں آخرت کو ہی بھول گئے ہیں۔صحابہ کرامؓ اہلبیتؓ اور بزرگان دین کی زندگی پر نظر ڈالیں تو ہمیں لگ پتا جائے گا کہ انہوں نے دین اسلام کے لیے کتنی محنت کی ہے۔آج کل کے دور میں ذرا سی مشکل پریشانی آ جاتی ہے تو لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔صبر و تحمل اور برداشت لوگوں میں بالکل ختم ہو گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 محمد علی مرزا کا بیان‘ اسلامی نظریہ کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریہ کونسل کی رائے کو4   دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریہ کونسل ایف ائی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ کیا اسلامی نظریاتی کونسل  آئین کے آرٹیکل 229   اور230 کہ میں مینڈیٹ سے تجاوز کر سکتی ہے؟  جسٹس محسن اختر کیانی نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229  اور230 کے مطابق کونسل صدر،  گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عقیدہ ختم نبوتؐ اسلام کی بنیاد و اساس ہے‘ عبد الماجد فاروقی
  • تہران، ایام فاطمیہؑ کی دوسری شبِ عزاداری رہبرِ انقلاب کی حاضری
  • اصغریہ کے تحت مرکزی مینجمنٹ ورکشاپ
  • سکردو، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے محفل مسالمہ
  • اتحادِ اہلسنت صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ وقت کا تقاضا اور بقاء ملت کی ضمانت ہے، ثروت اعجاز قادری
  • اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے زیر اہتمام 2 روزہ مرکزی مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد
  • جعفر آباد، 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف مجلس علماء کا احتجاجی مظاہرہ
  • سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا
  • ایثار اوراسوۂ صحابہ رضی اللہ عنہم
  •  محمد علی مرزا کا بیان‘ اسلامی نظریہ کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل: اسلام آباد ہائیکورٹ