ظلم کے نظام نے ملک و قوم کو مفلوج کردیا ہے،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک ریاض ملک و قوم پر احسان کر یں اور سامنے لائیں کہ کرپشن کی اس بہتی گنگا میں کس کس نے ہاتھ دھوئے ہیں۔25کروڑ عوام کے نام نہاد خیر خواہوں، سیاست دانوں، سرمایہ داروں، ججز، جرنیلوں کو بے نقاب کیا جائے جنہوں نے ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ ظلم کے اس نظام نے ملک و قوم کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹنے والے کسی قسم کی ہمدردی اور رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وطن عزیز کو اپنے قیام سے ہی جن لا متناہی مسائل کا سامنا رہا ہے ان میں سب سے کلیدی مسئلہ محب وطن قیادت کا فقدان رہا ہے۔اگر ملک و قوم کو حقیق قیادت میسر ہوتی تو آج پاکستان ترقی پذیر ممالک کی فہرست سے نکل پر ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا۔ملک سیاسی انتشار اور بے یقینی کا شکار ہے اس سے ہر شعبے کی طرح ملک کی معیشت بھی بہت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ جب تک پاکستان کو محب وطن قیادت میسر نہیں آتی اس وقت تک مسائل کا حل ممکن نہیں۔بحرانوں کا ایک لا متناہی سلسلہ ہے جو روکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات کی وجہ سے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہو چکے ہیں، پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 اب بند ہوچکی ہیں، ان میں سب سے زیادہ ملز پنجاب میں بند ہوئیں صوبے میں 147 ٹیکسٹائل ملز بندش کا شکار ہوئیں۔ محمد جاوید قصوری نے پیکا ایکٹ میں حالیہ ترامیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں آزادی اظہار کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل کو مسترد کرتے ہیں۔ ہنگامی اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی؟ ملک میں کالے قانون لائے جا رہے ہیں۔ ان لوگوں نے بھی وہی کام کیا تو گزشتہ برس ہتک عزت بل کے معاملے پر پنجاب حکومت نے کیا تھا،آزادی اظہار کو دبانے کے بجائے اپنی کارکردگی کو درست کرے۔ فیک نیوز کے نام پر صحافیوں پر قدغن قبول نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملک و قوم
پڑھیں:
کالعدم تحریک لبیک کے جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان:کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے احتجاج کی کال دینا غیر مناسب اور ملکی مفاد کے منافی اقدام تھا۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ تحریک لبیک کے پاس فلسطین کے نام پر احتجاج کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، جب خود فلسطینی قیادت معاہدے پر مطمئن تھی، تو پاکستان میں احتجاج کی کال دینا کسی طور درست فیصلہ نہیں تھا۔
راؤ عارف سجاد، محمد حسین بابر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور استحکام کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ خود کیا ہے، اس وقت ملک کو بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور ایسے حالات میں احتجاج اور لانگ مارچ جیسے اقدامات سے صرف انتشار پھیلتا ہے۔
محمد حسین بابر نے واضح کیا کہ وہ کالعدم ٹی ایل پی سے کسی دباؤ کے بغیر علیحدہ ہو رہے ہیں، جبکہ راؤ عارف سجاد نے کہا کہ پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان تا قیامت قائم رہے گا، کوئی اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے لانگ مارچ اور احتجاجی حکمت عملی سے ملک کو نقصان پہنچا، عوامی تکلیف میں اضافہ ہوا اور ریاستی اداروں پر دباؤ بڑھا، اب وقت ہے کہ قوم انتشار کے بجائے اتحاد اور استحکام کی راہ اختیار کرے۔