چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔
واضح رہے کہ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام کے باوجود قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت اور تحریک انصاف کی اپوزیشن کے درمیان غیر متوقع اتفاق طے پا گیا۔(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے مسلسل اصرار کے بعد جمعہ کے روز بالآخر تحریک انصاف کی جانب سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین کیلئے 5 ناموں کی فہرست بھجوائی گئی۔
فہرست میں عمر ایوب خان، جنید اکبر، عادل بازئی، عامر ڈوگر کے نام شامل تھے۔ فہرست بھجوانے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر خان کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ جمعہ کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق کی زیر صدارت ہوا جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فرازنے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان اور قاسم نون نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی۔ پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ اور مسلم لیگ ن کے تمام اراکین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی، جس کے بعد جنید اکبرخان کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد جنید اکبر خان نے کہا کہ تمام اراکین کا شکر گزار ہوں، ہماری خواہش تھی شیخ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنیں۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ میں حکومت اور پارٹی کا شکر گزار ہوں، میں کوشش کروں گا کہ اچھے سے ذمہ داری نبھاؤں، میرے لیے یہ نئی چیز ہے، سارے سینئر لوگ ہیں، ہم ان سے سیکھیں گے، ساتھی اراکین کے ساتھ بہتر انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کروں گا۔ جو ذمہ داری میرے قائد نے دی اسے اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پبلک اکاونٹس کمیٹی توشہ خانہ کا 5 تحریک انصاف مسلم لیگ ن کا ریکارڈ جنید اکبر کمیٹی کا کے بعد
پڑھیں:
تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر 2025ء ) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اب کھل کر اپوزیشن کریں ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، 27 ستمبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا، کارکن پوری قوت کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا، یہ جو مرضی کر لیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، میرے اور بشری بی بی کے اوپر جیل میں جو مینٹل ٹارچر ہو رہا ہے وہ عاصم منیر آپ اس لیے کروا رہے ہیں کہ ہم جھک جائیں گے یا ٹوٹ جائیں گے، ہم نے ’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘ پڑھا ہوا ہے اور یہ عہد کیا ہے کہ ہم یزیدیت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے کیوں کہ یہ شرک ہے۔(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل یحییٰ خان نے فوج کا کندھا استعمال کرکے اپنے اقتدار کو 10 سال تک کھینچنے کیلئے ظلم کا نظام قائم کیا جس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ گیا، عاصم منیر آپ کو فوج نے ایلیکٹ نہیں کیا اور آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ فوج کا کندھا استعمال کرکے 10 سال تک بیٹھیں گے تو پہلے ملک کے حالات پر فوکس کریں کہ آپ نے اس اقتدار کو لمبا کرنے کیلئے کیا کیا کچھ نہیں کیا؟ آپ نے 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن کروایا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کرسکیں پھر الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو آپ نے ووٹ چوری کرکے مینڈیٹ سزا یافتہ مجرموں کے حوالے کردیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میڈیا سے آزادی چھین لی، 26 ویں ترمیم کے ذریعے آپ نے ججز کو سرکاری محکمہ بنا دیا اور ججز کو کنٹرول کر لیا، آپ نے جمہوریت ختم کردی، آپ نے رول آف لاء ختم کردیا، آپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ظلم کی داستانیں رقم کیں تو اس کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاری آنا بند ہوگئی جس پر پچھلے تین سالوں میں آپ نے ملک پر قرضہ دگنا کردیا۔