آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ،2افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،سپیکر چودھری لطیف اکبر کاکہناتھا کہ شمولیتی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی،ان کاکہناتھا کہ فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قافلے پر فائرنگ
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔