اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قافلت پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ ہوئی جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم چودھری لطیف خود محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑا میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔چودھری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی‘ 3 روز قبل مخالفین نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیں تھیں جن سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا تھا لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے‘ فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چودھری لطیف پر فائرنگ
پڑھیں:
سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر چوٹ آئی۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں مریم اورنگزیب کی گاڑی سمیت چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، گاڑی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور انکی والدہ ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہارکیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مریم اورنگزیب اور محترمہ طاہرہ اورنگزیب کی خیریت اور سلامتی پر اطمینان کیا،ان کاکہناتھا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کے محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ حادثے میں محفوظ رہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق نےمریم اورنگزیب اور انکی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی
Post Views: 1