موجودہ حالات کے تناظر میں علما، زعماء ہوشیار رہیں، شیخ حسن جعفری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بلتستان کے معروف عالم دین نے کہا کہ اسلام امن محبت بھائی چارگی اخوت کا درس دیتا ہے کوئی اگر غلط بات کرتا ہے تو علاقے کے جید علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے افراد کو اپنی حکمت اور دانش کے ذریعے روکیں کیونکہ خطہ مذید کسی قسم کی افراتفری اور محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے معروف عالم دین اور مرکزی جامع مسجد کے امام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ قوم کی دعاوں کی بدولت مجھے نئی زندگی ملی ہے، تیرہ دن وینٹی لیٹر پر رہا، ڈاکٹرز نے ہاتھ اٹھا لئے تھے مگر قوم کی دعاوں کی بدولت مجھے اللہ تعالی نے نئی زندگی عطا کی۔ اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر معروف سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر شجاعت میثم، معروف مدرس مولوی محبوب ہاشمی سمیت صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کیلئے امن سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہے، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، زعما کو چاہیئے کہ وہ علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کریں۔ اسلام امن محبت بھائی چارگی اخوت کا درس دیتا ہے کوئی اگر غلط بات کرتا ہے تو علاقے کے جید علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے افراد کو اپنی حکمت اور دانش کے ذریعے روکیں کیونکہ خطہ مذید کسی قسم کی افراتفری اور محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بدامنی سے پورا علاقہ زد میں آسکتا ہے، یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ علاقے کے جید علماء ایک پیج پر آگئے ہیں، ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اہلبیت علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں، امام مہدی علیہ السلام تمام مکاتب فکر کے ایمان کا جز ہے، کوئی مسلمان اہلبیت علیہ السلام کی شان میں توہین نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ تمام مکاتب فکر ملکر علاقے میں امن بھائی چارگی اخوت رواداری کے فروغ کیلئے عملی کوشش کریں، یہ ہم سب کی اخلاقی و شرعی ذمہ داری ہے، جذباتی تقاریر سے مسائل کبھی حل ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہونگے، اس لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام زعماء کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں بہت ہی ہوشیار رہیں اور ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذمہ داری ہے نے کہا کہ
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں
اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں آپ کی دعاؤں سے محفوظ ہوں۔