بنگلہ دیشی نیول شپ سمدراجوائےپاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کریگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بنگلہ دیش نیول شپ سمدراجوائےپاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرےگا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان دفاعی وسیکیورٹی تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے بنگلہ دیش نیول شپ پاکستان آئے گا بنگلہ دیش نیول شپ سمدرا جوائے پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرےگا۔
پاک بنگلہ دیش دفاع کےساتھ ساتھ تجارت، تقافت اورتاریخی روابط میں بھی پیشرفت ہوئی ہے،ایم جےایچ جاوید اوآئی سی میں بنگلہ دیش کے پہلےمستقل مندوب تعینات ہوگئے ہیں ایم جے ایچ جاوید نے پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر سے بھی ملاقات کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محمد عامر کا پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں شرکت پر فیصلہ
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی اور بھارتی کرکٹ لیگز میں شرکت کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر نے ایک ٹی وی پروگرام میں سوال کیا گیا کہ اگر پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول میں ٹکراؤ ہو تو وہ کس لیگ کا انتخاب کریں گے۔ اس پر انہوں نے بغیر کسی لگی لپٹی کے کہا کہ اگر مجھے دونوں میں سے کسی ایک میں شرکت کا موقع ملا تو میں آئی پی ایل کو ترجیح دوں گا اور اس بات کا کھلے عام اظہار کرتا ہوں محمد عامر نے مزید کہا کہ اگر انہیں ایسا موقع نہیں ملتا تو پھر وہ پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔ ان کے مطابق آئندہ برس بھارتی کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کا موقع مل سکتا ہے، اور اگر ایسا ہوا تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ آئندہ برس دونوں لیگز ایک ہی وقت پر ہوں گی، اس مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کے باعث شیڈول میں ٹکراؤ آیا محمد عامر نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر انہیں پہلے پی ایس ایل میں منتخب کر لیا گیا تو وہ دستبردار نہیں ہو سکیں گے اس صورت میں انہیں ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے محمد عامر نے یہ بھی یاد دلایا کہ وہ اس وقت برطانوی شہریت کے حامل ہیں اور اس کے باوجود ان کا کرکٹ کی دنیا میں بڑا مقام ہے