حکومت کا پاکستان ریلوے میں 17 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء)حکومت کا پاکستان ریلوے میں 17 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان، وزارت ریلوے میں موجود 95ہزار 859پوسٹوں میں سے 17ہزار 101پوسٹیں ختم کی جاچکیں، مزید 5ہزار 695پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی گئیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کا اجلاس ہواجس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29وزارتوں اور آئینی اداروں نے 11ہزار 877پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے جبکہ 4ہزار 660ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا، دوران اجلاس وزارت ریلوے کے حکام نے اپنے رائٹ سائزنگ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور بریفنگ دی کہ وزارت میں موجود 95ہزار 859پوسٹوں میں سے 17ہزار 101پوسٹیں ختم کی جاچکی ہیں جبکہ مزید 5ہزار 695پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ مستقبل میں مزید 15000پوسٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران پیش کردہ منصوبے میں آپریشنل کارکردگی اور وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا اور پاکستان ریلویز کو جدید بنانے اور اس کے آپریشنز کو موثر اور فعال رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریلوے میں
پڑھیں:
مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے کہا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی ایک لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب ہوگیا۔ وزارت کے مطابق یہ کڑا مصر کی اکیسویں سلطنت کے فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی کا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واضح نہیں کہ یہ کڑاکب آخری بار دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔وزارت نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔