ٹرمپ کی اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنیکی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
تل ابیب (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو آج ہی یہ دیں گے، وہ طویل عرصے سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عاید پابندی کیوں ہٹا رہے ہیں؟، جس پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ خریدے ہیں، اس لیے پابندی ہٹائی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی روک دی تھی۔ بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی بمباری پر بموں کی فراہمی روکی تھی، نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ سے اسرائیلی حمایت کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی دفاع کے لیے حمایت اور اپنے مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری آلات دینے کا وعدہ پورا کرنے کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیل کو
پڑھیں:
اسکریپ کی آڑ میں طبی آلات، ای سگریٹس سمیت 14کروڑ کی اشیاء اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے 14کروڑ روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت اشیاء اسمگل ہوگی۔
ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق المونیم فوائل اسکریپ کی آڑ میں طبی آلات، ای سگریٹس، ویب فلیور اور لیتھئیم بیٹری اسمگل کی جارہی تھیں۔ گڈز ڈیکلریشن میں 40فٹ کنٹینر کنسائمنٹ پر 81950 کلو گرام المونیم فوائل ظاہر کیا گیا تھا۔
رضا نقوی کے مطابق ملائیشیاء سے درآمدہ کنٹینر کیو آئی سی ٹی کے گرین چینل سے کلیئر ہوچکا تھا تاہم حکام نے ٹرمینل سے باہر نکلتے ہی کنٹینر کو تحویل میں لیکر ایگزامنیشن کی۔ درآمدی دستاویزات کی جانچ پڑتال پر ای ایف ایس اسکیم کے تحت مس ڈیکلریشن کی تصدیق ہوئی۔
درآمد کنندہ میسرز ڈومیسٹک انڈسٹریز کے خلاف مقدمہ درج کرکے اشیاء ضبط کرلی گئیں۔ کسٹم حکام کی جانب سے اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔