صدر ٹرمپ اور سستی کی افادیت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
امریکا کو پیرس معاہدے سے باہر نکالنے، فوسل فیول کی پیداوار بڑھانے والے اقدامات کی یلغار کرنے، سب سے پہلے امریکا کے مفاد کا راستہ اختیار کرنے اور سابق صدر بائیڈن کے متعدد احکامات ختم کرکے، وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ نے پہلے ہی دن جو پھرتیاں دکھائیں اس کے بعد دنیا کو یقینا سستی اور سست الوجود لوگوں کی افادیت کا احساس ہو گیا ہوگا اور غالب کا وہ بے مثل شعر بھی یاد آگیا ہوگا۔
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
ہم صدرٹرمپ کی پھرتیوں پر لکھنا چاہ رہے تھے لیکن بات سستی کی آجائے تو پھر سستی کے سوا کچھ اور! ناممکن۔ غالب جسے تصور جاناں میں رات دن بیٹھنا کہتے ہیں وہ راحت جاں سُستی ہے۔ سستی زندگی کی شاعری ہے۔ سُستی دنیا کی سب سے سستی نشہ آور چیز ہے۔ سردی کے روزو شب ہیں۔ سردی سُستی سے لطف اٹھانے کا موسم ہے۔ بستر سستوں کی عبادت گاہ ہے۔ دن کا صحیح مصرف آرام کرنا ہے۔ سارے دن آرام کرکے تھک جائیں تو پھر رات کو چین سے سوئیں۔ سستی سے موت نہیں آتی۔ موت زیادہ کام کرنے سے آتی ہے۔ اعضا جواب دے جاتے ہیں۔ دل، کمر اور پھر آخر میں گردن ڈھلک جاتی ہے۔ کام کم اور دل بڑا رکھنا چاہیے۔ ہمیں یہ کہنے میں عار نہیں کہ ہم ایک سست آدمی ہیں۔ ہمیں تو خواب میں بھی نیند ہی آتی ہے۔ محبوب سے بھی ہم یہی کہتے تھے ’’دھیرے دھیرے سے میری زندگی میں آنا‘‘۔
ہم نے آج کا کام کبھی کل پر نہیں ٹالا۔ پرسوں میں کیا یا پھر برسوں میں۔ شاہکار جلدی میں نہیں برسوں میں تخلیق ہوتے ہیں۔ سست روی عظیم شہ پارے تخلیق کرتی ہے۔ عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی اپنی تحریریں سست روی سے مکمل کرتے اور پھر ’’پال‘‘ میں لگا کررکھ چھوڑتے۔ مدت بعد دوبارہ پڑھتے۔ پھر فیصلہ کرتے کہ فروختنی ہے کہ سوختنی۔ ’’زرگزشت‘‘ کا پہلا باب انہوں نے ایک سال میں لکھا اور کتاب پانچ سال میں۔ آب گم انہوں نے بارہ سال میں مکمل کی۔ لیو نارڈو ڈاونچی نے ’’مونا لیزا‘‘ سولہ برس میں مکمل کی۔ ’’لاسٹ سپر‘‘ انہوں نے پندرہ برس میں مکمل کی تھی۔ انیسویں صدی کے مشہور کیمیا دان آ گسٹ کیکیولے نے بینزین کی کیمیائی ساخت خواب میں دیکھی تھی جب اس نے بندروں کو ایک دوسرے کی پونچھ پکڑے ایک حلقہ بنائے بیٹھے دیکھا۔ اسی انداز میں اس نے بینزین کے ایٹموں کو ایک حلقے کی صورت ترتیب دیا اور بینزین کی ساخت کا مسئلہ حل ہوگیا۔ آرگینک کیمسٹری میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا۔ نیوٹن اگر آلکس کے مارے درخت کے نیچے نہ بیٹھا ہوتا اور چست اور چالاک لوگوں کی طرح سیب کھالیتا تو ’’کشش ثقل کا قانون‘‘ صرف سیب کو پتا رہتا۔ ارشمیدس ٹب میں لیٹنے کے بجائے اگر کسی تند وتیز سمندر میں ہاتھ پائوں مار رہا ہوتا تو دنیا ایک عظیم قانون سے محروم رہ جاتی۔ سستی اک خوشبودار نشہ ہے۔ سستی دنیا کی سب سے سستی شے ہے۔ دنیا میں نغمگی سُستی کے دم سے ہے۔
کبھی ٹھیر کے سنی ہے بہائو کی آواز
سبک ندی میں کسی سست نائو کی آواز
سستی اور کاہلی میں ایک بنیادی فرق ہے۔ کاہلی کسی کام کی مشقت سے بچنے کی عادت ہے جب کہ سستی کسی کام کو آہستہ اور دھیمی رفتار سے کرنے کو کہتے ہیں۔ سست افراد کی انجمن کے سالانہ اجلاس میں سب ارکان سناٹے میں تھے۔ ایک رکن نے صدر پر اعتراض کردیا تھا۔ اعتراض کی نوعیت بہت سنگین تھی۔ رکن کا کہنا تھا میں نے صدر صاحب کو انتہائی تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے دیکھا ہے۔ اسپیڈ کم ازکم سو کلو میٹرفی گھنٹہ ہوگی۔ صدر صاحب چپ تھے۔ بمشکل بولنے پر راضی ہوئے۔ ’’بات یہ تھی کہ کار چلاتے ہوئے پائوں غلطی سے بریک کے بجائے ایکسی لیٹر پر رکھا گیا۔ اب بھئی کون پائوں ہٹاتا۔ ایکسی لیٹر پر پائوں رکھ دیا تو رکھ دیا۔ رفتار تیزہوتی چلی گئی‘‘۔
سر شام ہمیں ایک صاحب نے کہا ’’آپ نے وہ کام کیا ہے کہ صبح تک پچھتاتے رہیں گے‘‘۔ ہم دوپہر تک سوتے رہے۔ ان کے اندازہ تیل ہوگیا۔ اس کالم کا مقصد آپ کو ایک اہم بات سے آگاہ کرنا تھا۔ چھوڑیے پھر کبھی بتائیں گے تب تک آپ کسی اور سے پوچھ لیجیے۔
تساہل ایک مشکل لفظ ہے اس لفظ کے معنی
کتابوں میں کہاں ڈھونڈوں کسی سے پوچھ لوں گا میں
ہم برصغیر کے لوگ سستی کو پسند کرتے ہیں۔ عمران خان حکومت کی ہمیں کوئی بات اگر پسند تھی تو انڈوں، مرغیوں سے دولت مند بننے کا آئیڈیا پسند تھا۔ شیخ چلی کے دور میں بھی ممکن ہے کسی نے یہ آئیڈیا پیش کیا ہو جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے ایک انڈہ خریدا تھا۔ انڈہ ہاتھ میں لیے سوچتے جارہے تھے۔ یہ انڈہ کسی مرغی کے نیچے رکھ دونگا۔ انڈے سے چوزہ نکلے گا۔ چوزہ کچھ ہی دنوں میں مرغی بن جائے گا۔ مرغی کا جوڑ محلے کے کسی مرغے سے لگوا دوں گا۔ تھوڑے ہی دنوں میں انڈے اور مرغیاں۔ انڈے اور مرغیاں۔ انڈے اور مرغیاں۔ چھوٹا سا پولٹری فارم بن جائے گا۔ اسے بیچ کر ایک بڑا پولٹری فارم خرید لوں گا۔ پھر ایک اور۔۔ پھر ایک اور۔ اتنے میں راہ چلتے ایک شخص سے ٹکرا گئے۔ انڈہ نیچے گرا اور ٹوٹ گیا۔ شیخ چلی اس شخص کے گلے پڑگئے۔ وہ شخص حیران! حضرت ایک انڈہ ہی تو ٹوٹا ہے اس پر اتنا ہنگامہ، اتنا شور۔ آپ مجھ سے انڈے کی قیمت لے لو۔ شیخ چلی بولے ’’ظالم تو کتنے انڈوں کی قیمت ادا کرے گا۔ انڈہ نہیں تونے ایک پولٹری فارم توڑا ہے‘‘۔ ہم نے بھی عمران خان کی اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے آمدنی بڑھانے کے لیے ایک مرغی خریدی تھی۔ چند دن بعد ہی جسے ایک ظالم بلا کھا گیا۔
ہر مرغی کے ہاتھوں میں ہے قوم کی تقدیر
ہر انڈہ ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
جلدی کا کام شیطان کا۔ زیادہ کام کرنے والے اوور ہیٹ انجن کی طرح ہوتے ہیں جلد بیٹھ جاتے ہیں۔ زیادہ کام کرنے والے حسن فطرت کی بے چین روحیں ہیں۔ بستر جیسا راحت کدہ انہیں تنور لگتا ہے۔ آرام بھی وہ اس طرح کرتے ہیں جیسے تنور میں بیٹھے ہوئے ہوں اور اپنی ہی ران بھون رہے ہوں۔ چلتے پھرتے بھی اس رفتار اور بے چینی سے جیسے پائوں میں موزوں کی جگہ انگارے پہنے ہوئے ہیں۔ زیادہ کام کرنے والے دنیا میں شکایت کنندگان کا ٹولہ ہیں۔ نہ خود چین سے بیٹھتے ہیں اور نہ اوروں کو چین سے بیٹھنے دیتے ہیں۔ وہ ساری زندگی اسی دریچے میں کھڑے رہتے ہیں جہاں شکایت کنندگان کی قطاریں لگی ہوتی ہیں۔ کام، پیسہ، نام اور قبر۔ بچوں کو بھی وہ اسی راہ پر لگا جاتے ہیں۔ والدین کی قبر پر حاضری تو کجا ان کے پاس یاد رکھنے کا وقت بھی نہیں ہوتا۔ ہم نے تو اکثر ایسے بچوں کو شکوہ کرتے ہی دیکھا ’’ہمارے باپ نے ہمارے لیے کیا ہی کیا ہے؟‘‘ کبھی اپنی بالکونی سے سڑک کا منظر دیکھیے۔ ہر شخص بھاگم بھاگ کسی اذیت میں مبتلا نظر آتا ہے۔ زیادہ محنت اگر آپ کو کامیاب تاجر بناتی ہے تو یہ بھی یاد رکھیے زیادہ ٹیکس بھی تاجروں کو ہی دینا پڑتا ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور حکومت ان ہی کی جان کے درپے ہوتی ہے۔ یہ بیوقوف ہی انکم ٹیکس افسران کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا محنت اور کام کے ٹارچر سیل سے نکلیں زندگی مشین نہیں اللہ کا بندہ بن کر گزاریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زیادہ کام کرنے انہوں نے
پڑھیں:
ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی
امریکا اور چین نے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی ملکیت کے حوالے سے ایک فریم ورک معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اسپین میں ہفتہ وار تجارتی مذاکرات کے بعد کیا۔
بیسنٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی وزیر اعظم شی جن پنگ جمعہ کو براہ راست بات چیت کریں گے تاکہ ڈیل کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد ٹک ٹاک کی ملکیت کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے منتقل کرکے کسی امریکی کمپنی کو دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا
امریکی حکام نے کہا کہ ڈیل کی تجارتی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں کیونکہ یہ 2 نجی فریقین کا معاملہ ہے، تاہم بنیادی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے۔
چینی نمائندہ تجارت لی چنگ گانگ نے بھی تصدیق کی کہ دونوں ممالک نے ’بنیادی فریم ورک اتفاق‘ حاصل کر لیا ہے تاکہ ٹک ٹاک تنازع کو باہمی تعاون سے حل کیا جا سکے اور سرمایہ کاری میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں۔
معاہدے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟امریکی حکام طویل عرصے سے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے رہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ بائٹ ڈانس کے چینی تعلقات اور چین کے سائبر قوانین امریکی صارفین کا ڈیٹا بیجنگ کے ہاتھ لگنے کا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔
میڈرڈ مذاکرات میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کہا کہ ٹیم کا فوکس اس بات پر تھا کہ معاہدہ چینی کمپنی کے لیے منصفانہ ہو اور امریکی سلامتی کے خدشات بھی دور ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ’بہت امیر خریدار TikTok خریدنے کو تیار ہے‘، صدر ٹرمپ کا انکشاف
چینی سائبر اسپیس کمیشن کے نائب ڈائریکٹر وانگ جِنگ تاؤ نے بتایا کہ دونوں فریقین نے ٹک ٹاک کے الگورتھم اور دانشورانہ املاک کے حقوق کے استعمال پر بھی اتفاق کیا ہے، جو سب سے بڑا اختلافی نکتہ تھا۔
دیگر تنازعات بدستور باقیمیڈرڈ مذاکرات میں مصنوعی کیمیکلز (فینٹانل) اور منی لانڈرنگ سے متعلق مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔ بیسنٹ نے کہا کہ منشیات سے جڑے مالیاتی جرائم پر دونوں ممالک میں ’ غیر معمولی ہم آہنگی‘ پائی گئی۔
چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے مذاکرات کو ’واضح، گہرے اور تعمیری‘ قرار دیا، مگر چین کے نمائندہ تجارت لی چنگ گانگ نے کہا کہ بیجنگ ٹیکنالوجی اور تجارت کی ’سیاسی رنگ آمیزی‘ کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کے مطابق امریکا کو چینی کمپنیوں پر یکطرفہ پابندیوں سے گریز کرنا چاہیے۔
ممکنہ ٹرمپ شی سربراہی ملاقاتابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ صدر ٹرمپ کو بیجنگ سرکاری دورے کی دعوت دے گا یا نہیں، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اکتوبر کے آخر میں جنوبی کوریا میں ہونے والی آسیان پیسفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کانفرنس اس ملاقات کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔
اگرچہ فریم ورک ڈیل ایک مثبت قدم ہے، مگر تجزیہ کاروں کے مطابق بڑے تجارتی معاہدے کے لیے وقت کم ہے، اس لیے اگلے مرحلے میں فریقین چند جزوی نتائج پر اکتفا کر سکتے ہیں جیسے چین کی طرف سے امریکی سویابین کی خریداری میں اضافہ یا امریکا کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی ایکسپورٹ پابندیوں میں نرمی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ٹک ٹاک ٹیکنالوجی چین ڈونلڈ ٹرمپ شی جن پنگ