ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی گزشتہ 76 سالوں سے بڑھتی ہوئی محرومیوں کی وجہ سے ہی الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے قوم پرست جماعتیں اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ جنوبی پنجاب کے محرومیوں کے خاتمے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل کے صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے حقیقی معنوں میں ترقیاتی فنڈز کا اجرا کریں، یہاں کروڑوں مظلوم عوام بستے ہیں جہاں پر نہ تعلیم و صحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے کوئی توجہ دی جا رہی ہے اور نہ ہی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سنجیدگی اختیار کی جا رہی ہے، زراعت کے شعبہ سے وابستہ کاشتکار سڑکوں پر ہیں، رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کر دی ہے۔ حماس اسرائیل جنگ بندی عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر کی جائے اور مظلوم فلسطینیوں کو جینے کا حق دیا جائے، دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی بھی تبدیلی آئے لیکن وطن عزیز پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو مدنظر رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ کربلا امامین شیعہ میانی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر دیگر رہنما مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مصور حسین نقوی، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار علی اولکھ ،تجمل عباس اور عمران حیدر کھرل بھی موجود تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی گزشتہ 76 سالوں سے بڑھتی ہوئی محرومیوں کی وجہ سے ہی الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے قوم پرست جماعتیں اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ جنوبی پنجاب کے محرومیوں کے خاتمے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے اور ترقیاتی فنڈز یہاں پر خرچ کیے جائیں، تعلیم و صحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے خصوصی طور پر توجہ دی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، ملتان پولیس انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے خاتمے کے لیے جنوبی پنجاب کے بڑھتی ہوئی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر

—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں۔

منعم ظفر نے الخدمت کے تحت نارتھ کراچی میں اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دا آرٹ ڈائیگنوسٹک سینٹر ناظم آباد میں موجود ہے جہاں سستا علاج کیا جاتا ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ اس وقت کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہوں، عید کے پہلے روز 1 لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض مئیر کی ذمے داری بنتی ہے کہ ٹاؤنز کو بڑی مشینری فراہم کی جائے، ٹاؤنز اور یوسیز کو اختیارات منتقل نہیں کیے جاتے۔

منعم ظفر نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر پانی اور بجلی تک میسر نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہندوتوا نظریہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکا ہے:صدر آصف زرداری
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر خان
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قرار دیدیا
  • جنوبی لبنان میں امریکہ و اسرائیل، یونیفل مشن کے خاتمے کے خواہاں
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر
  • لی جائے میونگ: فیکٹری ورکر سے جنوبی کوریا کے صدر تک کا سفر
  • سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ قاضی نادر حسین علوی کو ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا صوبائی آرگنائزر مقرر کردیا 
  • ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب اور بلوچستان میں نئے سیٹ اپ کا اعلان کردیا 
  • ساحل کے سائے میں محرومیوں کی داستان
  • ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، علامہ بشارت زاہدی