اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے  بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی ذاتی معالج،اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا کہ یہ درخواست سہولیات سے متعلق ہے آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولیات دیں۔ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ نے جواب دیا کہ کیٹیگری بی کے تحت تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔  ٹی وی اوراخبار دیا جا رہا ہے۔ ایک باورچی بھی دیا گیا ہے۔

سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے مزید کہا کہ جیل میں ہفتے میں 2 مرتبہ ملاقات کی اجازت ہے لیکن ہم 3،4  مرتبہ بھی ملاقات کروا دیتے ہیں۔ سزا ہونے سے پہلے بشریٰ بی بی کو ملوایا جاتا تھا سزا ہونے کے بعد ملاقات کروا دیں گے۔  

چیف جسٹس نے کہا کہ بچوں سے فون کال پر بات کروانے کی بھی درخواست ہے جس پر سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ ہم بیرون ملک کالز اس لیے نہیں کروا سکتے کیونکہ  ہمارے پاس 8 ہزار قیدی ہیں۔ اگر اجازت دی گئی تو دیگر قیدی اسکو عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس 25 بیرونی ممالک کے قیدی بھی موجود ہیں۔ اگر ہم بات کرائیں گئے تو ایک ٹرینڈ سیٹ ہو جائے گا۔ جیل رولز اور حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز کی اجازت نہیں۔ جب قیدی اتا ہے تو اس کو ایک کوڈ دیا جاتا ہے جس سے وہ فون کال کر سکتا ہے۔

سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے مزید کہا کہ ملاقات تواتر کے ساتھ ہو رہی ہیں جب ٹرائل آ جائے تو ملاقات ملتوی ہو جاتی ہے۔ ان کے بھی مسائل ہیں بہت لوگ ہیں یہ اور ملنے والا ایک ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہتا۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا موقف تھا کہ پرائیویٹ ڈاکٹرز کو بھی ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو 6 اخبارات پڑھنے کی اجازت ہے لیکن 2 اخبارات دئیے گئے ہیں۔ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا کہ اڈیالہ جیل میں صحت کی سہولیات پاکستان میں سب سے بہترین  ہیں، ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد چیک اپ کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی  16 ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں اور ان کو 2 اخبارات دئیے گئے ہیں۔عدالت نے ہدایات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل نے چیف جسٹس کی اجازت کہا کہ

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔

جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
  • شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات