معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس آمنہ عروج نامی لڑکی سے خاتون کی لالچ ذہن میں رکھ کر رات کو ملنے نہیں گئے تھے، ان کے لیے خواتین کی کوئی کمی نہیں تھی۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اغوا کی کوشش کے معاملے سمیت دوسرے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے اعتراف کیا کہ ان کے اغوا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پولیس اور عدلیہ کا اہم کردار رہا ہے، دونوں ادارے اچھا کام کر رہے ہیں، وہ مطمئن ہیں۔

تاہم ساتھ ہی انہوں نے مبہم انداز میں کہا کہ انہیں کبھی کبھی شک ہوتا ہے کہ ان کے اغوا کا ڈراما ان کی عمران خان سے وابستگی کی وجہ سے رچایا گیا ہوگا لیکن اس حوالے سے ان کے پاس شواہد موجود نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے فوج اور عمران خان سے اچھے اور اعلانیہ تعلقات ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے اغوا کے معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر اب بھی کوئی خاتون یا مرد انہیں رات کو ملنے کے لیے بلائے گا تو وہ ضرور جائیں گے۔

انہوں نے اس دعوے کو بھی دہرایا کہ انہیں جلد کی بیماری ہے، اس لیے وہ سورج کی روشنی میں کم نکلتے ہیں، ان کی زیادہ تر میٹنگس اور ملاقاتیں رات کو ہوتی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ آمنہ عروج نامی لڑکی نے انہیں بتایا کہ وہ انگلینڈ سے آئی ہیں اور ان کے ساتھ ڈراما بنانا چاہتی ہیں، اس لیے وہ گئے، اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ان کے ساتھ غلط کیا جانے والا ہے تو وہ نہ جاتے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر کسی بھی مرد کو کوئی خاتون رات کو بلائے گی تو وہ سوچے سمجھے بغیر چلا جائے گا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے خاتون سے رات دیر گئے ملنے کے معاملے پر مزید کہا کہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے، ان کے لیے خواتین کی کوئی کمی نہیں تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ یہ سوچ کر رات کو نہیں گئے کہ وہ خاتون کے پاس جا رہے ہیں اور وہ کسی طرح کی خاتون کی لالچ میں رات کو ملنے نہیں گئے۔

خیال رہے کہ جولائی 2024 میں آمنہ عروج کی سربراہی میں ایک گینگ نے ڈراما بنانے کے بہانے خلیل الرحمٰن قمر کو بلانے کے بعد اغوا کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے نقدی رقم اور سامان بھی لوٹ لیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کیے جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں ڈراما ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں اور پولیس نے اس پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

مذکورہ کیس تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہے اور 12 کے قریب ملزمان قید میں ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خلیل الرحم ن قمر نے رات کو ملنے انہوں نے کہ ان کے کیا کہ

پڑھیں:

ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش منتخب 

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن امیرِ جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب ہو گئے۔

بنگلادیش میں 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں جماعت اسلامی بنگلادیش  کے ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سیشن 2026ء تا 2028ء کے لیے دوبارہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش منتخب ہوئے ہیں، یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہو گا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتے کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپوکےچیف آرگنائزرعمران خٹک کی جدہ میں سید مسرت خلیل سے خصوصی گفتگو
  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش منتخب 
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
  • میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس نے پہنچایا: عمر اکمل کا سابق ہیڈ کوچ پر سنگین الزام