شعرو شاعری برصغیر کی پہچان رہی ہے، ڈاکٹر فواد ا حمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد ساکنان شہرقائد کے منتظمین کوکامیاب عالمی مشاعرے پراجرک اورشیلڈ پیش کررہے ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر )چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ساکنان شہر قائد کے منتظمین اور شعراسے گلشن اقبال کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر ساکنان شہر کے ناظم اعلی محمود خان اور ان کے ساتھیوں نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کا عالمی مشاعرہ کے انعقاد میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی و دیگر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی مشاعرے کے کامیاب انعقاد کیلیے ہمارے ساتھ جس طرح تعاون کیا گیا وہ بے مثال ہے، ہمارے لیئے یہ بات باعث فخر ہے کہ ہمارے درمیان ایسی ادب دوست بلدیاتی قیادت موجود ہے جو کہ شہر کراچی میں ہونا بیحد ضروری ہے، اس ایونٹ کو جس طرح گلشن اقبا ل کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اون کیا اور ان کی پوری ٹیم ہمارے ساتھ آخرتک کو آرڈینیشن میں رہی، اس کیلیے ہم ان کے ہمیشہ مشکور و ممنون رہیں گے۔چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ساکنان شہرکی جانب سے عالمی معاشرے کا انعقاد شہر کراچی کیلیے ایک خوش گوار جھونکا ہے، شعرو شاعری ہمیشہ سے برصغیر کی پہچان رہی ہے اور اس خطے نے تاحال بڑے بڑے شعرائے کرام پیدا کئے ،اس طرح کے ایونٹ شہر کراچی میں ہوتے رہیتو وہ ادبی سرگرمیوں کو بام عروج پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے جیسا کہ پہلے بھی ایسا ہوتا تھا جس میں کراچی کے حالات کی وجہ سے گیپ آنے لگا تھا ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہمارے زیر انتظام اگر کوئی بھی ایسی سرگرمی ہو تو اس میں اپنا مثبت کردار ادا کیا جائے اور اسے بڑھایا جائے ہماری کوشش یہی ہے کہ لوگوں میں احساس اور ایک دوسرے کیلیے گنجائش پیدا کی جائے، شہر کراچی کو ویسے بھی منفرد مقام حاصل ہے وہ ہر مثبت اور ادبی سرگرمی کیلیے دستیاب رہتا ہے، اس موقع پر مہمانان گرامی کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی انعقاد کیااور مہمانوں کو اجرک اور شیلڈ پیش کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ساکنان شہر شہر کراچی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب؛ عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دینا پڑے گا۔
نیویارک، عالمی امن کے قیام کیلیے اقوام متحدہ میں او آئی سی تعاون اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی بحران سے نمٹنےاور عالمی امن کیلیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کا تعاون اہم ہے تاہم اس کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خطرات کو روکنے کیلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، عالمی چیلنجز کے نمٹنے کیلیے عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔
نائب وزیراعظم نے کاہ کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت اعزاز ہے، اقوام متحدہ کے بعد او آئی سی دنیا کی بین الحکومتی تنظیم ہے اور پاکستان او آئی سی کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔