بگ بیش لیگ ، ہوبارٹ کے بیٹر کی 39 گیندوں پر سنچری، پہلا ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ہوبارٹ ہریکنز نے مچل اوون کی برق رفتار سنچری کی بدولت پہلی بار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سیزن 14کا فائنل گزشتہ روز ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔جہاں میزبان ہوبارٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سڈنی تھنڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔جیسن سانگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے 183 رنز کا ہدف مچل اوون کی دھواں دار سنچری کی بدولت 15ویں اوور میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مچل اوون نے 39 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور بگ بیش لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔انہوں نے 11 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل 2014 میں بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکورچرز کے کریگ سمنز نے بھی 39 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ہوبارٹ ہریکنز نے سڈنی تھنڈرز کو فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہوبارٹ ہریکنز بگ بیش لیگ گیندوں پر
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سلمان آغا نے 33 رنز بنائے ، صائم ایوب صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 34 ، براویس 21 ، کپتان فریرا 29، کوربن بوش 30 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔