بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی جب کہ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے کئی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور ژوب میں منفی ایک، سبی میں 10 اور تربت میں 13 ڈگری، اس کے علاوہ نوکنڈی میں 4 اور چمن میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 اور جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کئی مسلسل صف اول رہنے کے بعد آج دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 346 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی پہلے نمبر نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔