جماعت اسلامی والوں کو اللہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی، یہ نہیں ہو سکتا کہ کام کے ایم سی کرے اور ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے پاس ہوں، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وفاقی وزراء کو کہیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، روز 11 بجے پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، انہیں بات کرنے کی بیماری ہے۔ کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منعم ظفر کو شاید گھر والوں کو دکھانا ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اس بات پر ایم کیو ایم سے معذرت کرتا ہوں کہ میں کام کر رہا ہوں۔ کیماڑی چائنہ گیٹ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم اور مقامی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ یہاں بہتر کنیکٹیویٹی کےلیے متبادل راستہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں عام گاڑیاں ہی نہیں، ہیوی ٹریفک بھی چلتا ہے اور اب سڑک کی بحالی سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔
میئر کراچی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی، یہ نہیں ہو سکتا کہ کام کے ایم سی کرے اور ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے پاس ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وفاقی وزراء کو کہیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں، وفاقی حکومت کو اس شہر کے لیے اپنے خزانے کھولنے کی ضرورت ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ امریکا اور یورپ میں پاکستانی قوم کی مثبت نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے امریکا جائیں گے، جہاں وہ ایک روایتی ناشتے میں شرکت کریں گے، اس کے بعد وہ آکسفورڈ یونین اور جرمنی کا بھی دورہ کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وہاب نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔
عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ مختلف صنعتوں اور فیکٹریوں کی جانب سے گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔