ساس کے قتل کیس میں ملزم فرید کوسزائے موت سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے رشتے کے تنازع پر دامادوں کی جانب سے ساس کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم فرید احمد کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے رشتے دار ہدایت کو زخمی کرنے پر ملزم فرید کو 7 سال قید کی سزا بھی سنادی۔ عدالت نے کیس میں مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شامی صدر احمد الشرع اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر آمادہ، امریکی رکن کانگریس
امریکی رکن کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے نئے صدر احمد الشرع نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے تاہم کہا ہے کہ شام کو متحد اور خود مختار ریاست رہنا چاہیے۔
اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں رکن کانگریس مارلین اسٹٹزمین نے دعویٰ کیا کہ شام کے نئے صدر احمد الشرع ابراہام معاہدہ میں شامل ہونے کو تیار ہیں جس سے شام کی اسرائیل اور امریکا سے پوزیشن اچھی ہوجائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن سینیٹر مارلین اسٹٹز مین نے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین کوری ملز Cory Mills کے ساتھ شام کے صدر احمد الشرع سے ہفتے کو دمشق میں ملاقات کی تھی۔
اسٹٹزمین کے مطابق احمد الشرع نے کہا کہ اس معاملے پر مذاکرات ہونے چاہیں اور اقدامات کیے جانے چاہیں، شرع کو خدشات ہیں کہ شام کو کئی علاقوں میں تقسیم کردیا جائے گا جو وہ نہیں چاہتے۔
رکن کانگریس نے بتایا کہ احمد الشرع نے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی دراندازی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ شام پر اسرائیل کی مزید بمباری نہیں ہونا چاہیے۔
Post Views: 1