سعودی خاتون گھوڑے پر سوار ہوکر خریداری کرنے پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سعودی خاتون کا شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، گھوڑے پر سوار ہو کر خریداری کرنے اسٹور پہنچ گئیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں خاتون گُھڑ سوار کو گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی اسٹور میں اپنی من پسند اشیاء کی خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون مشہور سعودی گھڑ سوار شاہد الشمری ہیں، جو گھوڑے پر سوار ہو کر فارمیسی پہنچ گئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Geo News English (@geonewsdottv)
انہوں نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی فارمیسی کا دورہ کیا، شیلف پر رکھی مصنوعات کی جانچ کی اور اپنی پسند کی اشیاء کا انتخاب بھی کیا۔
البتہ یہ فی الحال واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویڈیو کب اور کس جگہ کی ہے۔
شاہد الشمری سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کے فالوورز میں گُھڑ سواری کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین شاہد الشمری کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں سعودی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط شعبوں میں رکاوٹوں کو عبور کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی,بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد شیرانی میں انجام کو پہنچ گئے
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن یکم اکتوبر 2025 کو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا. فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا. فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا. ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پر عزم ہیں۔