آئی ایل ٹی میں ڈیزرٹ وائپرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
آئی ایل ٹی میں ڈیزرٹ وائپرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
دبئی : ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل ٹاپ پر اپنی برتری بحال کی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میکس ہولڈن نے 54 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 19 اوورز میں کامیابی دلائی۔ پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنانے کے بعد وائپرز نے اس جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو میں جگہ بنائی۔اس سے قبل ٹام کرن نے 34 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے تھے جس کے باوجود جائنٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے۔
ڈیزرٹ وائپرز نے پاور پلے میں دونوں اوپنرز کھو دیئے کیونکہ مارک اڈیئر نے ایلکس ہیلز کو آؤٹ کیا اور بلیسنگ مزرابانی نے پہلے 4 اوورز میں فخر زمان کو آؤٹ کیا۔ دونوں وکٹیں بالترتیب کرس جارڈن اور ٹام کرن کے شاندار کیچز کا نتیجہ تھیں جس کی بدولت وائپرز نے پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان 42 رنز بنائے۔ اگرچہ رنز کا تعاقب وائپرز کے حق میں رہا اور آخری 5 اوورز میں 33 رنز کی ضرورت تھی۔ ہولڈن نے 42 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جس کے بعد اعظم خان کی تیسری وکٹ نے جائنٹس کو امید کی کرن دکھائی۔
ہولڈن ایڈم ناقابل شکست رہے اور انہوں نے 21 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور وائپرز کو 19 اوورز میں فتح سے ہمکنار کیا۔پہلے کھیلتے ہوئے گلف جائنٹس کے لئے یہ ایک مشکل مقابلہ تھا۔ جیمز ونس کو سیم کرن نے 15 رنز پر آؤٹ کیا اور جائنٹس پاور پلے میں صرف 31 رنز ہی بنا سکے۔ونندو ہسارنگا طاقتور ترین خطرے بنے جنہون نے جائنٹس کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا انہوں نے 7 ویں اوور میں ٹام السوپ کو آوٹ کیا جنہوں نے 26 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے ۔
جس کے بعد جورڈن کاکس صرف 3 رنز کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا جس سے جائنٹس کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز ہوگیا۔ خزیمہ تنویر نے 9 ویں اوور میں شمرون ہیٹمائر کو آؤٹ کرکے جائنٹس کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ سیم کرن نے گرہارڈ ایراسمس کا کیچ پکڑ کر ان کی مشکلات مزید بڑھادیں۔ ٹام کرن نے 30 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر اننگز کو تقویت بخشی۔ انہوں نے 19 ویں اوور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جو اننگز کا سب سے نتیجہ خیز اوور ثابت ہوا۔ آخری اوور میں ٹام کرن کے مزید 14 رنز نے جائنٹس کو اپنی باری کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز تک پہنچا دیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیزرٹ وائپرز
پڑھیں:
جموں و کشمیر کے معاملے پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ہم اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
’بھارت میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، اس مشکل وقت میں امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔‘
یہ بھی پڑھیں:
ٹیمی بروس نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعاگو ہیں جن کے عزیز اس واقعہ میں مارے گئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنے پہلے دور صدارت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی خواہش پر موجودہ حالات کے تناظر میں عملدرآمد ممکن ہوگا؟ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گزیز کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ پہلے ہی اس معاملے پر اپنا مؤقف بیان کرچکے ہیں، لہذا وہ خود اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہیں گی۔
مزید پڑھیں:
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کی حمایت کرتا ہے تاوقت کہ یہ امداد دہشت گردوں تک نہیں پہنچتی، ایران سے مذاکرات کا اگلا دور عمان میں ہوگا، اب تک مذاکرات انتہائی مثبت اور کارآمد رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امدادی سامان امریکا امریکی پہلگام حملہ صدر ٹرمپ عمان غزہ محکمہ خارجہ مقبوضہ کشمیر