سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالرز کی سر ما یہ کاری نے پا کستان میں معیشت کو نئی توانائی فراہم کی، محمد ضمیر اسدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔چینی سر ما یہ کاری نے پا کستان میں معیشت کو نئی توانائی فراہم کی اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ جمعرات کو ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ان منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے اب چین پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے، زراعت اور صنعتی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستانیوں کے لیے لاکھوں ملازمتیں پیدا کرے گی۔ ہمیں متعین شدہ شعبوں میں اپنی برآمدات کو چین تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی نئے سال کا آغاز ترقیاتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ کرتے ہیں۔چینی نئے سال میں سی پیک کے تحت پا کستان میں شا ندار سر ما یہ کا ری ہو گی، پا کستانی کاروباری طبقے کو چینی مارکیٹ میں برآمدات کے حوالے سے مواقع تلا ش کر نے کی ضرورت ہے۔ چین دبنا کی سب سے بڑی در آمدی منڈی بن چکا ہے۔ پا کستانی تاجر چین میں درآمد ات سے اربوں ڈالرز کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جس سے پا کستان میں معیشت کو مضبوط بنا نے میں مز ید مدد ملے گی۔چینی صدر شی جن پھنگ بھی پا کستان کے ساتھ سی پیک کے تحت سرما یہ کاری بڑ ھا نے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں ، ہمارے کا روباری طبقے کو اپنی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے ذ ریعے چینی ما رکیٹ میں فوائد مل سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چینی عوام نئے سال کی تعطیلات منانے کے لیے ٹرینوں اور ہوائی جہاز کے ذریعے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں ، جسے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہجرت قرار دیا جاتا ہے۔ چینی نیا سال دنیا بھر میں اپنی آ ب وتاب کے ساتھ چینی ثقافت کو متعارف کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں رواں نئے سال کو “سانپ کے سال” کے طور پر منایا جا رہا ہے اور لوگ سال سے منسوب جانوروں کی خصوصیات کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پا کستان میں سی پیک کے انہوں نے ما یہ کا نئے سال یہ کاری کے تحت
پڑھیں:
ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کو خراج تحسین پیش کیا، اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
وزیراعظم نے کہاکہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔
وزیراعظم نے کہاکہ قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا۔
شہباز شریف نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجٹائزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی، ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا۔
مزید پڑھیں: معیشت درست سمت میں گامزن، آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائےگا، وزیر خزانہ
وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایف بی آر اصلاحات شہباز شریف غیررسمی معیشت وزیراعظم پاکستان وی نیوز