پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی کمیٹی تحلیل کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی کمیٹی تحلیل کر دی ہے۔پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی حیثیت رابطہ کمیٹی کی ہو گی،اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلئے کام کریں گے۔
حکومت کے تاخیری حربوں کو بے نقاب کر دیا،حکومت جھوٹا بیانیہ بنانے میں ناکام ہوئی ہے،دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، حکومت مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئیں اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پہل کی ، حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی،چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے

پڑھیں:

کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا

—فائل فوٹو 

کراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی ہٹ دھرمی، اسٹیبلشمنٹ کا عدم اعتماد، پی ٹی آئی کا راستہ بند
  • نمبر پلیٹس کا ڈیزائن  تبدیل کرنے  کی تجویز
  • کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • پاک افغان تعلقات اورمذاکرات کا پتلی تماشہ
  • افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں، دفتر خارجہ