پاکستان نیوی کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب، بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نیوی کمکار کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ 2024ء کی تقریب پی این ایس جوہر، کراچی میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی کی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ وائس چیف آف دی نیول سٹاف نے اپنے خطاب میں کمکار کمانڈ کے اہداف کے کامیاب حصول پر مکمل اطمینان کا اظہار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سکیورٹی کے موجودہ ٹیکنو سٹریٹجک دور میں تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی شخصی نشوونما کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ تعلیمی تربیت فراہم کرنے میں کمکار کمانڈ کے کردار کو سراہا۔ مہمان خصوصی نے سال 2024ء کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعام یافتگان کو مبارکباد دی اور سازگار انٹر کمانڈ مقابلوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ قبل ازیں، اپنے استقبالیہ خطاب میں کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کمکار کمانڈ یونٹس میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران وائس چیف آف دی نیول سٹاف نے کمکار کمانڈ کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس اور اہلکاروں کو ایفیشنسی ایوارڈز اور ٹرافیاں پیش کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمکار کمانڈ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.
مریم نواز نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔