کے پی حکومت نے گورنر سے وفاقی بقایا جات کا حساب مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پشاور:
گورنر خیبر پختونخوا کو لینے کے دینے پڑ گئے، وفاق کی جانب سے صوبے کو مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر خیبر پختونخوا حکومت نے بھی وفاق کے ذمہ مختلف مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔
ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر کبھی رکن کے پی اسمبلی نہیں رہے، انھیں ٹیوشن کی ضرورت ہے، وہ جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں اس کا جواب دینے کیلیے تیار ہیں، گورنر بھی حساب دیں کہ وفاق نے صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے آزاد منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی شمولیت کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کے سپرد کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی شمولیت کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کے سپرد کردی ہے۔ ان سینیٹرز میں مرزا محمد آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نور الحق قادری اور روبینہ ناز شامل ہیں، جنہوں نے اپنی تحریری منظوری پارٹی قیادت کو فراہم کردی، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اب یہ ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔ یاد رہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں مراد سعید بھی کامیاب ہوئے ہیں، تاہم وہ طویل عرصے سے منظرِ عام سے غائب ہیں۔