کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ظلم وناانصافی مہنگی بجلی اشرافیہ کی عیاشی کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی مزاحمتی جدوجہد عوام کی آواز ہے۔یہ بات انہوں نے آج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور رشوت اور چور بازاری کے کلچر نے وسائل سے مالا مال پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اور ہمارا ملک خطے میں سب سے مہنگی بجلی فروخت کر رہا ہے جس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام ہے اور ہم برآمدات پر گزارا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی فریم ورک میں رہ کرکام کرناہوگا۔ 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حماداظہر سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں اظہر سیاسی اختلاف بھی ایک دائرے میں رہتے ہوئے کرتے تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم میاں اظہر کی مغفرت فرمائے،حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے، آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی فریم ورک میں رہ کرکام کرناہوگا، جب کوئی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو ملک میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔

شہباز گل آستین کا سانپ، تم نے عمران خان کو دھوکہ دیا، ایجنسیوں کو وہ باتیں بتائیں جن کا عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا : اعظم سواتی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی حکومت غزہ کے عوام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ بناچکی ہے، جماعت اسلامی ہند
  • میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان 
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
  • حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں، غلام محمد صفی
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں کی اووربلنگ شرمناک اقدام) حافظ نعیم(
  • لائن لاسز چھپانے کیلئے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کی جائے، حافظ نعیم