وزیراعظم نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وزیراعظم نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر مواصلات عبد العلیم خان بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی سٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی ایم-6، ایم-8، ایم-5 اور این- 25 کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سٹیئرنگ کمیٹی
پڑھیں:
مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
فوٹو: فائلکفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی نے مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔