Jasarat News:
2025-04-26@01:14:53 GMT

9 مئی کیس: 10 پی ٹی آئی کارکنوں کی سزا معطل، رہائی کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

9 مئی کیس: 10 پی ٹی آئی کارکنوں کی سزا معطل، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 اور 10 مئی 2023 کے احتجاج پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 کارکنوں کی سزا معطل کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو ہونے والی گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمے کے 5 افغان شہریوں سمیت پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر میں ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور  پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے، 

عدالت نے مزید کہا کہ ریکارڈ کے مطابق کوئی ایک بھی ملزم جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں کیا گیا۔

کیس میں دلائل کے بعد  اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 افغان شہریوں سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنوں  کی سزا معطل کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی سزا

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا، اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ اس سلسلے میں تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی ، جس کے بعد فائل رجسٹرار آفس کی مختلف برانچز میں گھوم رہی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت جیل ملاقات کا کیس مقرر کروانے کے لیے عدالت میں موجود ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا یوم تاسیس؛ رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ فیصلہ نہ ہو سکا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق اہم درخواست دائر
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
  • تحریک تحفظ آئین کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
  • اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج