امریکی شہری عامر امیری کو جیل سے رہا کردیا گیا، افغان وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری عامر امیری کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں امریکی وفد کو بتایا کہ امریکی شہری عامر امیری کو
جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یرغمالیوں کے معاملات کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بولر نے امریکی شہری کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے ان کے لیے ایک خوشگوار لمحہ قرار دیا۔وزارت خارجہ کے مطابق امیر متقی نے کہا کہ افغان حکومت اپنے شہریوں کے مسائل کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی اور یہ واضح کرتی ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے ان مسائل کو حل کرنے کے راستے نکالے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہری کی رہائی کے لیے ان کی حکومت کا یہ اقدام ایک مثبت پیش رفت ہے اور انہوں نے اس قیدی کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے پر قطر کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔بیان کے مطابق، ایڈم بولر نے کابل اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے پچھلے مذاکرات کو ’ تعمیری‘ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ باقی مسائل پر بات چیت جاری رہے گی۔یہ امریکی وفد کا کابل کا دوسرا دورہ تھا۔افغان وزارت نے کہا کہ اپنی آخری ملاقات کے دوران امریکی وفد نے امریکی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا؛ تاہم طالبان رہنماو¿ں نے افغان شہری محمد رحیم کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، جنہیں گوانتانامو بے حراستی مرکز میں قید سمجھا جاتا ہے۔امریکی وفد اصولی طور پر محمد رحیم کو رہا کرنے پر متفق ہو گیا تھا، جنہیں قطر لے جایا جائے گا اور وہیں رہیں گے۔ تاہم افغان وزارتِ خارجہ کے بیان میں یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ محمد رحیم کو رہا کیا جائے گا یا نہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغان وزارت امریکی شہری امریکی وفد کے مطابق کی رہائی
پڑھیں:
صہیونیت دنیا بھر کیلئے واحد حقیقی خطرہ ہے، وینزویلا
وینزویلا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیت، ایک استعماری و نسل پرستانہ نظریہ ہے کہ جو بین الاقوامی قانون اور انسانی وقار کی منظم طریقے سے خلاف ورزیاں کرتا ہے اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ونزویلا کی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ہم صمود فلوٹیلا کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی بزدلانہ بحری قزاقی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ المیادین کے مطابق ونزویلا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ انسانی امداد کی ناکہ بندی؛ وحشیانہ صیہونی جنگ اور نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی کو دوسرے طریقوں سے جاری رکھنے کا ایک دیدہ دانستہ ذریعہ ہے کہ جس کا مقصد ایک وسیع انسانی آبادی کو بھوکا مار کر تباہ کر ڈالنا ہے۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی امن کے لئے واحد حقیقی خطرہ صہیونیت ہے کہ جو ایک استعماری و نسل پرستانہ نظریہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور انسانی وقار کی منظم طریقے سے خلاف ورزیاں بھی کرتا ہے۔ ونزویلا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کے بہادر عوام اور انسانیت کے چراغ کو روشن رکھنے کے لئے اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال دینے والوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔