امریکی خاتون واپس جانے کےلیے راضی، ایک اور فرمائش کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی خاتون بالآخر واپس جانے کےلیے راضی ہوگئی ہیں۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکا واپس جانے کےلیے تیار ہیں۔
اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک واپس جانے کےلیے تیار ہیں لیکن ان کے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے۔
اونیجا نے مطالبہ کیا کہ ہے مجھے نیویارک جانے کےلیے ٹکٹ دیا جائے، میں اپنے ملک جانے کےلیے تیار ہوں۔
یاد رہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوگئی تھی۔
دو بچوں کی ماں اونیجا 11 اکتوبر کو کراچی آئی تھیں لیکن ندال کے گھر والوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔ جس کے بعد اونیجا کئی ماہ تک کراچی میں دربدر رہیں اور پھر ان کا واپسی کا ٹکٹ بھی ختم ہوگیا۔
ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد، اے ایس ایف نے انہیں ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، دوحا میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی۔رپورٹ کے مطابق میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑی بھاگم بھاگ ائپرپورٹ پہنچے اور بمشکل فلائٹ پکڑسکے، لاہور آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان شاہنز ٹیم کیلئے بڑے کیش پرائز کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے جلد ایک تقریب بھی پلان کی جارہی ہے جس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پاکستان شاہنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست د ے کر تیسری بار رانزنگ اسٹار ایشیا کپ اپنے نام کیا۔