کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلوچستان ٹھٹھر گیا! کوئٹہ صفر، قلات منفی دو پر منجمد
بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر جبکہ قلات میں درجہ منفی دو ڈگری تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی تفصیلی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی کی لہر دوڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ سمیت شمال مغربی اضلاع میں موسم مطلع ابر آلود رہے گا، اور کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور ان کے گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ یہ صورتحال صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید سردی کو جنم دے سکتی ہے جس سے مسافروں اور مقامی آبادی کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات منفی 2، زیارت منفی 2، ژوب 3، سبی 9، تربت 14، نوکنڈی 9 اور چمن میں 4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور جیوانی میں 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لیے گرم لباس پہنیں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کریں۔