شام کے حکام نے بشار الاسد کے دور کے ایک سیکیورٹی افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افسر بشار الاسد کا کزن ہے اور اس نے 2011 کی خانہ جنگی کے شروع میں عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد

عرب میڈیا کے مطابق شام کے نئے حکم کے مطابق گرفتار کیا گیا۔ یہ عاطف نجیب  نامی سابق افسر بشار الاسد کا کزن بھی ہے، اس لیے بشارالاسد کے زیادہ قریب اور بھروسے کا افسر تھا۔ یہ افسر درعا کے علاقے میں پولیٹکل سکیورٹی سربراہ رہ چکا ہے۔

بشار الاسد کے کزن عاطف نجیب کو فوجی حکام نے اللاذقیہ سے گرفتار کیا ہے۔ شام سے متعلق مانیٹرنگ کرنے والی ایجنسی آبزرویڑری کے سربراہ عبدالرحمان رامی کے مطابق 8 دسمبر سے اب تک کی یہ سب سے اہم گرفتاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں بشار الاسد اقتدار کا خاتمہ، قومی فٹبال ٹیم کی کٹ اور لوگو تبدیل

عاطف نجیب کو گرفتاری کے بعد متعلقہ مجاز حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے، تاکہ ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جا سکے۔

شام پر پابندیوں میں نرمی کے لیے کام کر رہے ہیں، یورپی یونین

دوسری جانب شام میں رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ شام پر پابندیوں میں نرمی کے لیے کام کر رہے، ہمارے پاس جادوئی چھڑی نہیں۔

برسلز میں یونین کے صدر دفتر سے تعلق رکھنے والے انور العنونی نےانٹرویو میں کہا کہ شام میں کن شعبوں سے پابندیاں ہٹائی جائیں گی، اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔

انور العنونی نے کہا کہ یورپی یونین کے پاس شام کی صورتحال کا فیصلہ کرنے کے لیے کوئی جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ اس سے ظاہر ہوجائے کہ ملک میں معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں تو پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بشارالاسد شام عاطف نجیب یورپی یونین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بشارالاسد یورپی یونین یورپی یونین بشار الاسد کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں ڈمپر نے ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں جدید و خود کار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ملیر کینٹ جناح ایونیو پر چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈمپر ڈرائیور کا لائسنس 2 ہفتے قبل ایکسپائر ہوچکا ہے۔ ادھر بلوچ کالونی پل کے قریب مبینہ طور پر ریس لگاتے ہوئے ایک گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتے ہوئے سڑک پر الٹ گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے گاڑی کے نوجوان ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • کراچی میں ڈمپر نے ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • جرمن چانسلر  کی ترکی کو یورپی یونین کا حصہ بنانے کی خواہش