کراچی:

اپنے شوہر کی تلاش میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی خاتون انیجا کو جناح اسپتال کراچی کے شعبہ نفسیات کے خصوصی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی نگرانی کے لیے جے پی ایم سی کی سیکیورٹی اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔

ترجمان جناح اسپتال کراچی جہانگیر درانی کے مطابق امریکی خاتون انیجا کا ایم آر آئی اسکین مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا سائیکالوجیکل اسسمنٹ اور دیگر نفسیاتی ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام رپورٹس کی روشنی میں انیجا کی ذہنی صحت کا حتمی تعین کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انیجا کا بیٹا دعویٰ کر چکا ہے کہ ان کی والدہ ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون جناح اسپتال

پڑھیں:

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • بارش اور کرپٹ سسٹم
  • سکھر: بیراج گیٹ نمبر42سے ملنے والی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیاجارہاہے
  • آغا سراج درانی عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل
  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
  • عورتوں کے بجائے مرد بچے جنیں گے؟ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کارنامہ
  • کراچی، عباسی شہید اسپتال کے خواتین وارڈ کے افتتاح پر مرد مریضوں کی موجودگی، حقیقت سامنے آگئی