دھمکیوں پر عملدرآمد شروع، امریکا نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کر دیئے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔ اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے عدم استحکام سے دوچار کرنیوالی تجارتی جنگ کا اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام سے میکسیکو کا انضمام کرنے کی کوششوں کو بھی دھچکہ پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وائٹ ہاو س گیا ہے
پڑھیں:
میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔
ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔