عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا،رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنا ممکن نہیں ،پی ٹی آئی10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔
ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جہاں سے مسئلہ حل کروانے کی کوشش کر رہی ہے،وہاں سے نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ بھی حل ہو گا وہ ہمارے ذریعے ہی ہو گا، اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات سے سبق نہیں سیکھا تو وہ 8 فروری کو بھی آ کر دیکھ لیں۔ عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاست میں عمران خان کو مائنس کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
امریکا نے ٹیرف لگایا تو زبردست جواب دیں گے، کینیڈین وزیراعظم کا بھرپور جواب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے،یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح موثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے۔رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ سرویکل کینسر ویکسین سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے کیونکہ سرویکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔