لاہور+ملتان (سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے دوسرے ٹور کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرافی کو گزشتہ روز ملتان لایاگیا جہاں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رونمائی کی گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد ٹرافی کا دیدار کرنے پہنچ گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ٹرافی کا فوٹو شوٹ کیا گیا، شہریوں نے بھی ٹرافی کی نمائش کی ویڈیوز بنائیں۔ میڈیا کے سامنے ٹرافی کو پیش کیا گیا۔ فوٹو سیشن ہوا، ویڈیوز بنیں۔ اس سے قبل ملتان کے مشہور مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ پر بھی ویڈیو شوٹ ہوا لیکن اس کو میڈیا سے محفوظ رکھا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے اپنے لیے محفوظ کیا۔ ملتان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی، حفاظتی انتظامات بھی سخت تھے۔ ٹرافی کو بہاولپور کے نور محل، پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد کے نیاز سٹیڈیم لے جایا جائے گا۔ ٹرافی کا یہ سفر 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 19 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس آج سہ پہر چار بجے سے فروخت کئے جائیں گے۔ فزیکل ٹکٹ شائقین کیلئے پاکستان کے 26  شہروں میں ٹی سی ایس کے 108مراکز پر دستیاب ہوں گے۔ جنرل سٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں کیلئے مختلف کیٹیگریز میں پریمیم سیٹنگ 1500  پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں 20  اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچوں کے ٹکٹ کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ ٹرائی نیشن سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی آج سے شروع ہوگی۔ کم سے کم ٹکٹ 350 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 8 فروری سے ہوگا۔ ٹرائی نیشن سیریز کیلئے پاکستان، نیوزی لینڈ اور فائنل مقابلے کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 500 روپے ہوگی، ویک ڈیز میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ میچ کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 350 روپے رکھی گئی ہے۔ ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار ہوگی۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار، فرسٹ کلاس اور پریمیئم ٹکٹ کی قیمت 2 سے 4 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ وی وی آئی پی اور گیلری کی قیمت 5 سے 8 ہزار کے درمیان ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ٹکٹ کی قیمت کم رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچ دیکھنے آسکیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹکٹ کی قیمت نیوزی لینڈ کے درمیان ٹکٹوں کی

پڑھیں:

ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار

کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3لاکھ 86ہزار 300 روپے پر مستحکم رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوسونے کی 10 گرام قیمت 3لاکھ31ہزار189 روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3643 ڈالر پر مستحکم رہا۔

متعلقہ مضامین

  • 14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • 14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ء ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
  • سپارکو ڈے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا، پاکستان کے خلائی پروگرام کو خراجِ تحسین
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار کمی
  • ورلڈ کپ، فیفا کو 24 گھنٹوں میں ٹکٹوں کیلیے 1.5 ملین درخواستیں موصول