عمران خان نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کا آرمی چیف کو خط پالیسی شفٹ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں سے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں،عمران خان کا آرمی چیف کو خط
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سپہ سالار کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج نہیں بڑھنی چاہیے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے خلاف ریاستی دہشتگردی سمیت 6 نکات کا ذکر کیا ہے۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ پالیسی میں ردوبدل کیا جائے، جبکہ 8 فروری 2024 کو ملک میں ہونے والے فراڈ الیکشن کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند اور پاکستان کے لیے نیک شگون ہے، عمران خان
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اس وقت فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں، اور ان فاصلوں کی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیاں ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ پالیسی میں ردوبدل کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی ٹی آئی خط ارسال عمران خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی ٹی ا ئی خط ارسال وی نیوز عمران خان نے ا رمی چیف کہ عمران خان بیرسٹر گوہر ا رمی چیف کو پی ٹی ا ئی انہوں نے فوج اور
پڑھیں:
عمران خان اچھے بیانیے کے ساتھ آگے آئیں، انتشار پھیلاکر کوئی بات نہیں منوائی جاسکتی، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عید کا دن نمازوں اور قربانی کے ساتھ اتحاد کا دن ہوتا ہے، میری زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کےطور پر منارہے ہیں، بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ ہماری بہادر افواج، سیاسی قیادت اور عوام نے مل کر لڑی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اچھے بیانیے کے ساتھ آگے آنا چاہیے، انتشار پھیلا کر کوئی بات نہیں منوائی جاسکتی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک اب کامیاب ہوگی، وفاقی حکومت چاہے تو بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرلے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہماری آپس میں کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہم سب ایک قوم ہیں، ہماری آپس میں کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہم سب ایک قوم ہیں۔