مجھے نہیں لگتا کہ امریکی انتظامیہ عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ ڈالے گی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 فروری 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے امریکی اسلحہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں استعمال کررہی ہے، اس اسلحے کی وجہ سے حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہورہا ہے۔انہوں نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردوں کو اسلحہ میسر ہے، وہ یہ اسلحہ خریدتے ہیں یا ان کو سپلائی کی جاتی ہے اور یہ امریکی اسلحہ ہے، یہ اسلحہ وہاں لوگوں اور ٹی ٹی پی کے کام آرہا ہے، دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے امریکی اسلحہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں استعمال کررہی ہے، اس اسلحے کی وجہ سے حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہورہا ہے۔
(جاری ہے)
کچھ اضلاع میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، لیکن کچھ میں صورتحال خراب ہے، یہ ایک جنگ ہے اس کا فوری بندوبست نہیں ہوسکتا، اس کا مقابلہ ہماری افواج کے جوان اور افسران کررہے ہیں، ایک شہید جوان کا میں نے جنازہ میں شرکت کی اس کی ایک مہینہ پہلے شادی ہوئی تھی، اسی طرح 11زخمیوں کو مل کر آئے ہیں، میں دیکھا کہ ان کے حوصلے بلند تھے، وزیراعظم کو انہوں نے کہا کہ ہماری صحت ٹھیک ہوتی ہے تو ہم عمر ہ کرنا چاہتے ہیں۔ہمارے جوان اور افسران جس طرح قربانیاں دے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، پچھلے مہینوں سے دہشتگردی واقعات میں شدت آئی ہے، جبکہ 2018میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی، اکا دوکا واردات ہوتی تھی، لیکن اب دہشتگردی میں زیادہ ہاتھ وہ ہے جو2021میں دہشتگرد واپس لائے گئے، تنظیمیں ان کے گھروں میں آتی ہیں پھر آگے آپریٹ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013میں نوازشریف برسراقتدار آئے، اس وقت بھی دہشتگردی تھی، لیکن بہتری آئی۔ اب کے پی اور بلوچستان میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی میں انڈیا کا بڑا ہاتھ ہے،کالعدم بی ایل اے اور طالبان کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے، بی ایل اے کے لوگ نئی دہلی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ امریکی انتظامیہ عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستان پرکوئی دباؤ ڈالے گی، پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کی وسعت بہت زیادہ ہے، امریکا کے تعلقات ایک شخص یاپارٹی کے اوپر محدود نہیں ہیں، زلمے خلیل زاد کو اس کے ملک نے بھی فارغ کردیا ہے کوئی قبو ل نہیں کررہا ہے۔عمران خان کے حق میں بہت سارے لوگوں نے ٹویٹس کئے لیکن ڈیلیٹ کردیئے۔ امریکا کے ساتھ حکومت پاکستان کی انگیجمنٹ بالکل ٹھیک ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بی ایل اے نے کہا کہ ہورہا ہے انہوں نے
پڑھیں:
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات چیت صرف بڑوں سے ہوگی، جن کے پاس اختیارات ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں طاقتوروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، یہ ہم سیاسی لوگوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے تو ہی کوئی راستہ نکلے گا۔
“بات بڑوں سے ہوگی”
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے: علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/OxjKMeBhFm
— WE News (@WENewsPk) September 16, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو آتے ہی کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں، تو انہوں نے کہاکہ یہ آپ کا کام نہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے تم خود کرلو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختیارات اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ حکومت سیاستدان عمران خان مذاکرات وی نیوز