ارکان اسمبلی میر ی طاقت اعر عزت : نواز شریف : کاکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور قائد : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلی مریم نواز شریف مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں۔ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا۔ صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات اور گھر کی دہلیز پرعلاج، ہونہار سکالر شپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی سکیمیں قابل تحسین ہیں۔ اجتماعی شادیوں کے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔ الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔ مریم نواز شریف کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لیویز کے چار اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف شریف نے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے- پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے – ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں – پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے – عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں صاف پانی کو ڈھانپیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں۔ پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے، اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے–