سہ فریقی سیریز ،قومی ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کریگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
تین ملکی کرکٹ سیریز کیلئے قومی شاہین آج سے اپنی مشقوں کا آغاز کرینگے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،نیوزی لینڈ ٹیم 5 فرو ر ی کو لاہور پہنچے گی ،ساؤتھ افریقہ ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے7فروری کو لاہور پہنچے گی۔سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ8فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ،10فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر ساڑھے 9 لاکھ روپے رکھی گئی تھی جبکہ پاک بھارت معرکہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔