بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے: شائستہ لودھی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے دی جانے والی قربانی کے بارے میں بات کی ہے۔
شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے ہمیشہ کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے میں کوئی تلخی ہے؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے خود یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں کام تھوڑا کم کر لیتی تو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھی لیکن کام کرنا وقت کی ضرورت تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے کام کی وجہ سے ہمارا معیارِ زندگی تبدیل ہوا تو بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے تھوڑی قربانی تو دینی پڑتی ہے۔
شائستہ لودھی نے بتایا کہ اب مجھے کام کرنے کی اتنی عادت ہو گئی ہے کہ اگر میرے سامنے 6 کام آئیں گے تو میں سوچتی ہوں کہ میں یہ سب کام ہی کر لیتی ہوں۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے بیٹے کو مجھے اس طرح کام کرتا دیکھنے کی اتنی عادت ہو گئی ہے کہ وہ کہتا کہ آپ 1 منٹ میں 6 چیزوں کے بارے میں نہ سوچیں ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بتایا کہ
پڑھیں:
جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود
فائل فوٹو۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔