Nawaiwaqt:
2025-04-25@11:32:45 GMT

بجلی کی4تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے جرمانے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

بجلی کی4تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے جرمانے

نیپرا نے بجلی کی4تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے جرمانے کر دیے۔ نیپرا قوانین پر عمل نہ کرنے پر میپکو کو 1کروڑ 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا،ہیسکو، پیسکو اور ٹیسکو پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ،چاروں ڈسکوز پر جرمانے کرنٹ سے بچاو کے اقدامات نہ کرنے پر کیے گئے۔نیپرا میپکو، پیسکو، ہیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں مطمئن نہیں کر سکیں، نیپرا بجلی کی چاروں تقسیم کار کمپنیاں نیپرا قوانین پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہیں۔ نیپرا نے چاروں ڈسکوز پر جرمانے کے فیصلوں کے الگ الگ حکم نامے جاری کر دیے ،بجلی کی چاروں تقسیم کار کمپنیوں کو15روز میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے. اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا. اس منصوبے کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے.اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے. عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی اسمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ بڑھ گیا
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو کروڑوں کا یومیہ نقصان
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • امریکا کا جنوب مشرقی ایشیا سے سولر پینلز کی درآمد پر 3500 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں  کیلیے سرمایہ کاری؛ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کیساتھ معاہدہ
  • پانی چاروں صوبوں کا ہے، اس کے حامی اور مخالف بھی ہیں