بی آر ٹی پشاور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی، اسٹیشنز کی حالت غیر ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور:
بی آر ٹی پشاور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث بی آر ٹی اسٹیشنز کی حالت غیر ہونے لگی، ٹائلیں اور سیلنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جبکہ انڈر پاسز میں صفائی کی صورتحال بھی ناگفتہ بہہ ہوگئی ہے۔
بی آر ٹی بس سروس کو شروع ہوئے چار سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن بی آر ٹی اسٹیشنز کی دیکھ بحال کے لیے موثر نظام نہیں بنایا جا سکا۔
گل بہار سمیت کئی اسٹیشنز میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ ہوگئی ہے، ٹائلیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں اور چھتوں پر لگی سیلنگز بھی اترنے لگی ہے۔
اسٹیشن میں کئی بار چھتوں سے ٹپکتا پانی بھی شہریوں کے لیے وبال جان بن جاتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بی آر ٹی انتظامیہ نے اسٹیشنز کی دیکھ بحال پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے جس کی وجہ سے بی آر ٹی اسٹیشنز کی صورتحال بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیشنز کی بی آر ٹی
پڑھیں:
غزہ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے: آصفہ بھٹو
اسلام آباد ،کراچی(نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام نے بھی شرکت کی۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو‘ شازیہ مری اور قاسم سومرو بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم‘ صحت‘ خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی پر غور کیا گیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔ دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔